تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں جب ہمیں گرفتار کیا گیا اور جیلوں میں قید کیا گیا تو اسد قیصر گُھگو بن کر سپیکر کی کرسی پر بیٹھا رہا، اسد قیصر نے بطور سپیکر پارلیمنٹ کی جو توہین کی اس پر یہ ایوان آج بھی شرمندہ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لیے 1200 سے زائد مفت فلیٹس دینے کا اعلان کردیا۔ اجلاس میں محکمہ لیبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور 6 ارب روپے کی واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا گیا جو پچھلی حکومت میں ادا نہیں کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ، خواتین مزدوروں کے لیے ہاسٹلز اور مفت رہائش کی منظوری بھی دی گئی۔
بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والے اڑھائی کروڑ صارفین کیلئے 3 ماہ کے بجلی کے بلوں میں 4 سے 7 روپے فی یونٹ بجلی سستی کی جا رہی ہے جس کیلئے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو ڈویلپمنٹ فنڈز سے نکالے جا رہے ہیں۔
میڈیا کا احترام ہے، لیکن بغیر ثبوت کے کسی کی عزت اچھالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہتک عزت قانون کے تحت، اگر الزام ثابت نہ ہو اور بدنیتی سے لگایا گیا ہو، تو الزام لگانے والے کو سزا ملنی چاہیے۔ جرم کی تصدیق ہونے پر، مجرم چاہے کسی بھی مذہب سے ہو، اسے سزا ملنی چاہیے۔ توہین مذہب کے الزامات ذاتی حساب چکانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جو غلط ہے۔ بغیر ثبوت الزام لگانا اور قانون کو ہاتھ میں لینا بڑا جرم ہے۔
پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں عائد کروانے کی ایک اور قرارداد تحریک انصاف کا اگلا ہدف ہے۔ تحریک انصاف کے امیر ووٹرز نے امریکی کانگریس کے موجودہ اراکین کو پاکستان مخالف قرارداد منظور کروانے پر آمادہ کیا ہے، جو کہ امریکی انتخابات کے قریب آنے پر ووٹرز کی حمایت اور چندے کے لیے سرگرم ہیں۔
At a moment when Asia has been pulled towards confrontation and uncertainty, Ishaq Dar has helped place Pakistan at the centre of the diplomatic effort for peace. In the past month, his steady, coalition-building approach has turned Islamabad into a credible channel for dialogue, resulting in the Islamabad Accords.
امریکا ایران موجودہ مذاکرات میں پاکستان واحد مواصلاتی چینل کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اسلام آباد نے فوری جنگ بندی کیلئے دو مراحل پر مشتمل فریم ورک تیار کر لیا جو فریقین کے سامنے پیش کیا جا چکا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر رات بھر امریکی نائب صدر، سٹیو وِٹکوف اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ رابطے میں رہے۔
پاکستان، ترکیہ اور مصر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع اور فریقین کے درمیان براہِ راست ملاقات کی راہ ہموار کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ امریکی صدر نے منگل تک معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں دھمکی دی ہے کہ وہ ایران کے پاور پلانٹس اور پُلوں کو اڑا دیں گے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کیمطابق متحدہ عرب امارات کے ساتھ معمول کے مالی معاملات سے متعلق سیاسی و سفارتی تناؤ جیسے تبصرے گمراہ کُن ہیں۔ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات دیرینہ، برادرانہ اور ہمہ جہت شراکت داری پر مبنی ہیں۔ یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کے معاشی استحکام و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران پاکستان ایک اہم رابطہ کار کے طور پر ابھر رہا ہے، جس سے خطے میں اس کی سفارتی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف بھارت کے بیانیے کے لیے ایک چیلنج بن رہی ہے بلکہ پاکستان کو عالمی سیاست میں ایک بار پھر نمایاں مقام بھی دے رہی ہے۔