وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزدوروں کے لیے 1200 سے زائد مفت فلیٹس دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لیے 1200 سے زائد مفت فلیٹس دینے کا اعلان کردیا۔ اجلاس میں محکمہ لیبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور 6 ارب روپے کی واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا گیا جو پچھلی حکومت میں ادا نہیں کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ، خواتین مزدوروں کے لیے ہاسٹلز اور مفت رہائش کی منظوری بھی دی گئی۔

A file photo is shown of incumbent Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz, chairing a meeting. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of incumbent Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz, chairing a meeting. — FILE/THE THURSDAY TIMES

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لیے 1224 مفت فلیٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں محکمہ لیبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران انکشاف ہوا کہ گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار مزدوروں کو موت اور شادی گرانٹ نہیں دی گئی تھی۔ اس پر، مریم نواز نے 6 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کا حکم دیا تاکہ ان مزدوروں کو ان کی واجب الادا رقم دی جا سکے۔

مزید برآں، وزیراعلیٰ نے گارمنٹ سٹی میں خواتین مزدوروں کے لیے دو ہاسٹلز بنانے کی منظوری دی اور شیخوپورہ میں 704 خواتین مزدوروں کے لیے مفت رہائش فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ انہوں نے محکمہ لیبر میں اصلاحات، حفاظتی اور صحتی قوانین پر عملدرآمد اور کم از کم اجرت کے قوانین کے نفاذ کا بھی حکم دیا۔

​​​​​​​​اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اس اجرت کو نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔