پاکستان کئی دہائیوں سے مسلسل دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اس جنگ میں لاکھوں جانیں گنوا چکا ہے جو خطہ میں ناکام امریکی مداخلت کی وجہ سے پیدا ہوئی۔
عمران خان کی جانب سے امریکی سازش کے الزامات کے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ماضی میں بھی اس بارے میں بات کر چکے ہیں، عمران خان کے الزامات جھوٹے ہیں اور پاکستانی سیاست امریکی حکومت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کا فیصلہ آئین و قوانین کے مطابق پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔
تحریکِ انصاف کے راہنما شہباز گل نے خود کو امریکہ میں تحریکِ انصاف کے غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کروا لیا ہے، یہ رجسٹریشن امریکی فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت کی گئی ہے جبکہ امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کی جانب سے رجسٹریشن نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے امریکی کانگریس کی خاتون رکن میکسین واٹرز سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان اور تحریکِ انصاف کے حق میں کوئی بیان جاری کریں کیونکہ ان کا بیان پاکستان میں ارتعاش پیدا کریگا جو پاکستان کے موجودہ حالات میں عمران خان اور تحریکِ انصاف کیلئے مددگار ہو گا۔
Chery has launched its all-electric hatchback in Pakistan at Rs5,554,000, with a 42.7 kWh battery, a claimed 400 km NEDC range and a home charger worth Rs100,000 included in the introductory offer.
پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا۔ پاکستان عملی و سفارتی طور پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی عرب کی سلامتی اور مکہ و مدینہ کے تحفظ کیلئے پاکستانی عزم غیر مشروط ہے۔ احمد شریف چوہدری
سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں حوثی باغیوں کا ڈرون مقدس شہر کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے تباہ کر دیا۔ عسکری اتحاد کے مطابق یہ مکہ پر حملے کی حوثیوں کی دوسری کوشش تھی۔ مکہ اور مقدس مقامات کی سلامتی کو ”ریڈ لائن“ قرار دے دیا گیا۔