پاکستان کی سب سے بااثر شخصیت جنرل عاصم منیر بھارت کا سامنا کرنے کیلئے فرنٹ لائن پر آ گئے، نیویارک ٹائمز
پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جو عموماً پسِ پردہ کام کرتے ہیں، اب بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے کشیدگی کے ماحول میں مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ نہ صرف فوجی مشقوں میں سرگرم نظر آ رہے ہیں بلکہ اپنے دوٹوک بیانات کے ذریعے قومی سلامتی سے متعلق نئی پالیسی سمت کا تعین بھی کر رہے ہیں۔









