Political

The Thursday Times’ Pakistani news section dives into the pulse of Pakistani politics, offering sharp analysis and timely updates on the decisions and debates shaping the nation’s future, from the corridors of power to grassroots movements.

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے اُس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کے حملوں، جن میں بےگناہ جانیں ضائع ہوئیں اور پاکستانیوں سمیت متعدد شہری زخمی ہوئے، کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

بھارت کوئی مہم جوئی کرنا چاہتا ہے تو آزما لے، ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہو گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کوئی مہم جوئی کرنا چاہتا ہے تو آزما لے، ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہو گا۔ بھارت کسی سٹریٹیجک حماقت کا ارتکاب کرتا ہے تو پاکستان کی جانب سے قیمت بہت بھاری ہو گی، اُسے آسانی سے جانے نہ دیا جائے گا۔ دہشتگردی بھارت کا پرانا ہتھکنڈا ہے۔

A file photo is shown of DG-ISPR Lt Gen Ahmed Sharif Chaudhry. — FILE/THE THURSDAY TIMES

مکہ مکرمہ کے قریب حوثی ڈرون تباہ، سعودی عرب نے مقدس شہر کی سلامتی کو ”ریڈ لائن“ قرار دے دیا

سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں حوثی باغیوں کا ڈرون مقدس شہر کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے تباہ کر دیا۔ عسکری اتحاد کے مطابق یہ مکہ پر حملے کی حوثیوں کی دوسری کوشش تھی۔ مکہ اور مقدس مقامات کی سلامتی کو ”ریڈ لائن“ قرار دے دیا گیا۔

Saudi air defences intercepted a Houthi drone south of Mecca before it entered the holy city’s restricted airspace, which Riyadh has declared a “red line”. — FILE

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف، وزیراعظم کا خصوصی سکیم کا اعلان

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف! وزیراعظم نے موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کیلئے خصوصی ریلیف سکیم کا اعلان کر دیا۔ موٹرسائیکل، رکشہ اور چنگچی کو ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کو 30 لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے ریلیف ملے گا۔

Pakistan announces Rs100 per litre petrol relief for motorcycles, rickshaws and small cars. — FILE/THE THURSDAY TIMES

پاکستان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں پر قابو پائے، روئٹرز

پاکستان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں پر قابو پائے۔ تہران نے اضافی فنڈنگ و ہتھیاروں کا وعدہ کرتے ہوئے حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کی ہدایت دی۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب حوثیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔ روئٹرز

Pakistan has conveyed a Saudi warning to Iran to rein in the Houthis after escalating attacks on Saudi Arabia raised fears of a wider regional security crisis. ILLUSTRATION/THE THURSDAY TIMES

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے مقبوضہ مغربی کنارے (فلسطین) میں اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندیاں عائد کر دیں

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے مقبوضہ مغربی کنارے (فلسطین) میں اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ڈنمارک، ناروے، پولینڈ، سپین اور سویڈن نے ”دو ریاستی حل“ کی حمایت میں مزید اقدامات کا عندیہ دے دیا۔ اسرائیل کی ”سفارتی تنہائی“ بڑھ رہی ہے۔ روئٹرز

Britain, France and Canada have announced moves to ban trade in goods from Israeli settlements in the occupied West Bank. — FILE

جنوبی سعودی عرب میں شہروں اور شہری تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملے، خواتین و بچوں سمیت 73 شہری زخمی

حوثی باغیوں کے جنوبی سعودی عرب میں شہروں و شہری تنصیبات پر حملے، خواتین و بچوں سمیت 73 شہری زخمی سعودی عرب نے حملوں کو یمن اور عرب و اسلامی خطہ کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سلامتی و خودمختاری کے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات کا حق رکھتا ہے۔

Houthi attacks on cities and civilian infrastructure in southern Saudi Arabia have injured 73 people, including women and children. — FILE

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی غزہ پٹی سے فلسطینیوں کی جبری بےدخلی سے متعلق اسرائیلی وزراء کے بیانات کی شدید مذمت

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سمیت 8 اسلامی ممالک کی اسرائیلی وزراء کی جانب سے غزہ پٹی سے فلسطینیوں کی جبری بےدخلی سے متعلق بیانات کی شدید مذمت؛ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور خطہ میں امن و استحکام کی بین الاقوامی کوششوں کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔

Pakistan joined Egypt, Indonesia, Jordan, Qatar, Saudi Arabia, Türkiye, and the UAE in a joint statement condemning remarks by Israeli ministers Ben-Gvir and Katz on displacing Palestinians from Gaza. — FILE/MOFA

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 351 روپے 46 پیسے جبکہ ڈیزل 331 روپے 30 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔