غزہ سے متعلق انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تمام فیصلے پارلیمنٹ کرے گی، سیکیورٹی ذرائع
غزہ سے متعلق انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ تمام فیصلے پاکستان کے عالمی، سفارتی مفادات اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونگے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا اور نہ ہی کسی ایسی مہم کا حصہ بنے گا جس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا ہو۔









