پاکستان میں پچھلے کچھ عرصہ سے حکومت دعوی کررہی ہے کہ اس سے ن لیگ اور پی ڈی ایم این آر او مانگ رہی ہے اور اسکے ساتھ ہی پچھلے کچھ روز سے گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں سامنے آرہی ہیں
ان سب باتوں کا میاں نواز شریف نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ آج جواب دیا ہے کہ وہ کسی ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بننا چاہتے اور ساتھ ہی ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ یا پی ڈی ایم کسی کو این آر اور نہیں دینگے
ووٹ چوری کرکے عمران خان کو لانے والے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں۔جسکا مقصد اس نا اہل کرپٹ حکومت اور سلیکٹرز کو PDM سے NRO دلوانا ہے۔ہماری جدوجہد عوامی مشکلات کے حل اور ووٹ کو عزت دو کیلئے ہے۔ایسے کسی ڈائیلاگ کا حصہ بننا اپنے مقدس مقصد سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہو گا
فنکشنل لیگ کے محمد علی درانی کی گزشتہ روز جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ٹریک ٹو ڈائیلاگ اور گرینڈ ڈائیلاگ جیسی بات بھی نواز شریف کی اس ٹویٹ کے بعد دم توڑتی نظر آرہی ہے آئیندہ آنے والے چند روز سیاسی لحاظ سے کافی بھرپور نظر آرہے ہیں