نواز شریف آجکل پی ڈی ایم کے ریلیوں یا جلسوں سے خطاب تو نہیں کررہے لیکن سوشل میڈیا کے ذریعہ انکی گولہ باری جاری ہے گذشتہ روز حکومت یا کسی ادارے سے مذاکرات نہ کرنے کے بیان کے بعد آج پھر انکا سوشل میڈیا پر بیان آیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی توجہ انکی ماضی میں پاکستانی فوج کے بارے دیے گئے بیانات کی جانب دلوائی ہے جب وہ فوج اور فوجی جرنیلوں کے خلاف بات کرتے پائے گئے
فوج اور ایجنسیوں کے خلاف درجنوں بار ہرزہ سرائی کرنے اور اپنی ہر ناکامی کا ملبہ ایک پیج کی آڑ میں فوج کے سر تھوپنے والا عمران خان اُس PDM کو نشانہ بنا رہا ہے جو اُن جرنیلوں کا محاسبہ کر رہی ہے جنہوں نے ووٹ چوری کر کے عوامی مینڈیٹ کو کچلا اور فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔
نواز شریف نے عمران خان کی جانب سے پی ڈی ایم کو نشانہ بنانے کی بات کو رد کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ادارے کیخلاف بات نہیں کرہی بالکہ وہ ان جرنیلوں کے خلاف ہے جنہوں نے انکے مطابق ۲۰۱۸ الیکشن میں عوامی ووٹوں کی چوری کرکے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی اور فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے
پاکستانی سیاست میں ہر نئے آنے والے دن کیساتھ ساتھ تیزی آ رہی ہے اور لگتا ہے آئیندہ آنے والے دنوں میں سیاست میں گرما گرمی بڑھنے جارہی ہے