صدر عارف علوی کی اپنے پورے خاندان سمیت سرکاری خرچے پر حج کی ادائیگی

صدر عارف علوی کے ہمراہ 52 رکنی وفد حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوا جس میں ان کی اہلیہ، بیٹا، بہو، بیٹیاں، پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیاں، دونوں داماد اور ان کے رشتہ داروں کے علاوہ سٹاف، سیکیورٹی عملہ اور ملازمین بھی شامل ہیں۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo of Pakistani president Arif Alvi is shown at Jeddah. — FILE/SAUDI PRESS AGENCY
A file photo of Pakistani president Arif Alvi is shown at Jeddah. — FILE/SAUDI PRESS AGENCY

جدہ—صدرِ مملکت عارف علوی حکومتی خرچ پر حج کی ادائیگی کیلئے اپنے پورے خاندان کے ساتھ قومی ائیر لائن کے خصوصی طیارہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

صدر عارف علوی کے ہمراہ 52 رکنی وفد حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوا جس میں ان کی اہلیہ، بیٹا، بہو، بیٹیاں، پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیاں، دونوں داماد اور ان کے رشتہ داروں کے علاوہ سٹاف، سیکیورٹی عملہ اور ملازمین بھی شامل ہیں۔

صدرِ مملکت کی طرف سے متعلقہ محکموں اور وزارتِ خارجہ کو تمام افراد کے پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات بھیجی گئیں تو ساتھ پروٹوکول کیلئے خاص طور پر انتظامات کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدرِ مملکت عارف علوی کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

صدرِ مملکت عارف علوی کو اپنے پورے خاندان سمیت مکمل پروٹوکول کے ساتھ حکومتی خرچ پر حج کی ادائیگی کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ابتر معاشی حالات کے باوجود صدرِ مملکت کا یہ فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے حالانکہ وہ خود ایک دولتمند خاندان سے تعلق رکھتے ہیں لہذا انہیں اپنے خاندان کیلئے حج کے اخراجات خود اٹھانے چاہئیں تھے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالہ سے صدرِ مملکت ایک موضوع بن چکے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں عام شہریوں کو مہنگائی اور دیگر مشکلات کا سامنا ہے وہیں برسرِ اقتدار طبقہ کو بھی شاہانہ طرزِ زندگی ترک کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ صدر عارف علوی کا تعلق تحریکِ انصاف سے ہے جو ماضی میں ”دو نہیں، ایک پاکستان“ کے نعروں کے ساتھ ”سٹیٹس کو“ کے خلاف سیاسی مہم چلاتی رہی ہے جبکہ آج بھی تحریکِ انصاف حقیقی آزادی کے نعرے کے ساتھ اشرافیہ کے خلاف سیاسی جنگ کا دعویٰ کرتی ہے مگر اسی جماعت سے تعلق رکھنے اور عمران خان کے بہت قریب سمجھے جانے والے صدر عارف علوی کا اس طرح شاہانہ انداز میں حج کیلئے روانہ ہونا تحریکِ انصاف کے بیانیہ سے یکسر متضاد عمل ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.