اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں بری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں میاں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں کیس میں بَری کر دیا ہے جبکہ العزیزیہ ریفرنس کو واپس احتساب عدالت بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔

Tradução em andamento… 0 / 3 Ler o texto original

A file photo is shown of PML(N) supremo Nawaz Sharif. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of PML(N) supremo Nawaz Sharif. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں بَری کر دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں میاں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بَری کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا۔

بعدازاں عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں کیس میں بَری کر دیا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس واپس احتساب عدالت بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں نواز شریف کو 11 برس قید کی سزا سنائی تھی جبکہ 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں میاں نواز شریف کو 7 برس قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں برس 26 اکتوبر کو میاں نواز شریف کی درخواست پر ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں بحال کر دی تھیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 29 نومبر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں نواز شریف کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بَری کر دیا تھا جس کے بعد آج العزیزیہ ریفرنس میں بھی میاں نواز شریف کو بَری کر دیا گیا ہے۔

TT Court Reporter

Courts and the law, from The Thursday Times' court reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media