تجزیہ: نواز شریف پاکستانی الیکشن جیتنے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں، برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز

نواز شریف وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کیلئے چوتھی بار وزارتِ عظمیٰ کی راہ ہموار ہو گئی ہے جبکہ عمران خان 2028 تک نااہل رہیں گے۔

spot_img

لندن (تھرسڈے ٹائمز) — برطانوی نیوز ایجنسی “رائٹرز” نے لکھا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے نواز شریف کیلئے چوتھی بار وزارتِ عظمٰی کی راہ ہموار ہو گئی ہے جبکہ ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ ماہ عام انتخابات جیتنے کیلئے سب سے آگے نظر آ رہی ہے۔

رائٹرز کے مطابق پاکستان کی سپریم کورٹ نے سزا یافتہ سیاستدانوں کیلئے انتخابات میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی کو ختم کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر نواز شریف کیلئے چوتھی بار وزارتِ عظمٰی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ (ن) 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات جیتنے کیلئے سب سے آگے دکھائی دے رہی ہے جبکہ اس کے اہم حریف سابق وزیراعظم عمران خان جیل میں قید ہیں اور انہیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 5 سالہ نااہلی کا سامنا ہے۔

رائٹرز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سات رکنی پینل کی سربراہی کرنے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلے میں کہا ہے کہ تاحیات نااہلی شہریوں کیلئے انتخابات میں حصہ لینے اور اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دینے کے بنیادی حق کو ختم کرتی ہے۔

رائٹرز نے لکھا ہے کہ سات رکنی پینل میں شامل 6 ججز نے 2018 کے عدالتی فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس میں آئین کی بعض دفعات کے تحت سزا یافتہ سیاستدانوں پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق 74 سالہ نواز شریف اِس کیس میں درخواست گزار نہیں تھے بلکہ یہ دیگر سیاستدانوں نے دائر کیا تھا تاہم عدالتی حکم نے نواز شریف کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل بنا دیا ہے کیونکہ 2017 میں ان کے خلاف سنائے گئے فیصلہ کو پانچ برس سے زائد عرصہ بیت چکا ہے۔

لندن میں قائم اخبار کے مطابق 71 سالہ عمران خان کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے اِس فیصلے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ یہ فیصلہ صرف تاحیات نااہلی کو ختم کرتا ہے جس کا مطلب ہے کہ کرکٹر سے سیاستدان بننے والے عمران خان 2028 تک نااہل رہیں گے۔

Follow Us

The Thursday Times is now on Bluesky—follow us now. You can also follow us on Mastodon.

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

spot_img

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: