نواز شریف حتمی نتائج موصول ہونے کے بعد وکٹری سپیچ کریں گے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) وفاق اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، میڈیا کے ایک حصہ نے حقائق سے برعکس تاثر پیدا کیا، کچھ نتائج کا انتظار ہے، نواز شریف حتمی نتائج موصول ہونے کے بعد وکٹری سپیچ کریں گے۔ مریم نواز شریف

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

A file photo is shown of PML(N) senior vice president Maryam Nawaz addressing a party youth convention at Jalalpur Jattan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of PML(N) senior vice president Maryam Nawaz addressing a party youth convention at Jalalpur Jattan. — FILE/THE THURSDAY TIMES

— پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) وفاق اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ رات میڈیا کے ایک حصہ کی جانب سے جان بوجھ کر حقائق کے برعکس تاثر پیدا کیا گیا حالانکہ مسلم لیگ (ن) وفاق اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے لکھا ہے کہ کچھ نتائج کا انتظار ہے جبکہ حتمی نتائج موصول ہوتے ہی انشاءاللّٰه میاں نواز شریف وکٹری سپیچ (فاتحانہ خطاب) کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ہیڈ کوارٹرز جائیں گے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media