پاکستانی پرچم دنیا کا واحد پرچم ہے جس میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے، جسٹس منصور علی شاہ

پاکستانی پرچم دنیا کا واحد پرچم ہے جس میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے، آئینِ پاکستان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، اقلیتوں کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے میرے حقوق ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اقلیتوں سے بھی ججز سپریم کورٹ میں آئیں۔

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

A file photo is shown of Justice Mansoor Ali Shah of the Supreme Court of Pakistan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Justice Mansoor Ali Shah of the Supreme Court of Pakistan. — FILE/THE THURSDAY TIMES

لاہو (تھرسڈے ٹائمز) — جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا پرچم دنیا کا واحد پرچم ہے جس میں اقلیتوں کی بھی نمائندگی موجود ہے، آئینِ پاکستان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے لاہور میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینِ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں، اقلیتی برادری کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے میرے حقوق ہیں، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پرچم دنیا کا واحد پرچم ہے جس میں اقلیتوں کی بھی نمائندگی موجود ہے، پاکستانی جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کی عکاسی کرتا ہے، اگر اقلیتی ہمارے پرچم میں موجود ہیں تو ہمیں یہ بات سمجھنا ہو گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ چاند اور ستارہ بھی سفید ہیں جو اقلیتوں کی ہی نشانی ہیں۔

عدالتِ عظمٰی کے سینئر ترین جج نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا لفظ صرف نمبرز کیلئے استعمال ہوتا ہے، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اقلیتوں سے بھی ججز عدلیہ میں آئیں، معاشرے کو قابلِ برداشت بنانا ہو گا، ایک دوسرے کے خیالات کو سننا ہو گا اور صبر کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ہمیں مل کر پیار محبت سے پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اسلام بھی اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور ہمیں اقلیتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے، ہمارے پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کے حقوق ہم سے کم نہیں بلکہ ہم سے زیادہ ہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ججز بھی سپریم کورٹ میں آئیں۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

The Thursday Times is published by Thursday Media International