تجزیہ: عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آ رہی، موجودہ حکومت قائم رہے گی، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ

عمران خان کی جیل سے فوری رہائی ہوتی نظر نہیں آ رہی، مسلم لیگ ن کی موجودہ اتحادی حکومت قائم رہے گی۔ نئے آئی ایم ایف فنڈز کی تقسیم اور بہتر ہوتی معیشت چھوٹی جماعتوں کو حکومتی اتحاد کا حصہ رہنے کی ترغیب دے گی۔ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ

spot_img

نیویارک (تھرسڈے ٹائمز) — کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پشین گوئی کی ہے کہ عمران خان کی رہائی ہوتی فوری ممکن نظر نہیں آتی اور وہ فی الحال جیل میں ہی رہینگے۔

فچ رپورٹ کیمطابق پاکستان میں فوری تبدیلی کا کوئی امکان نہیں اور نواز شریف کی مسلم لیگ ن کی موجودہ اتحادی حکومت آئندہ کم از کم 18 ماہ تک برسر اقتدار رہے گی۔ ایسا لگتا ہے کہ اس اتحاد کو پاکستان کی فوجی قیادت کی حمایت حاصل ہے، جو ہمارے خیال میں خان کی اقتدار میں واپسی کو قبول نہیں کرے گی۔

رپورٹ کیمطابق اگر کسی وجہ سے اتحاد حکومت میں نہ رہ سکا تو ہم توقع کرتے ہیں کہ اس کی جگہ فوجی حمایت یافتہ ٹیکنوکریٹک حکومت لے گی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی حکومت آئی ایم ایف کی طرف سے مقرر کردہ اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے گی، جس سے 2024/25 میں معیشت کی شرح نمو 3.2 فیصد ہوگی۔

فچ ایجنسی کیمطابق سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو پی ٹی آئی کے اراکین نے خیرمقدم کیا، لیکن اسکے باوجود ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج یا خلل کی توقع نہیں ہے۔ پاکستان کی عدالتوں کی حکومت اور فوج کے مفادات کے خلاف فیصلے دینے کی ایک اور مثال موجود ہے۔ عدالتوں کی جانب سے عمران خان کیخلاف مقدمات ختم کرنے اور مخصوص نشستوں کے فیصلے کے باوجود نہیں لگتا کہ عدالتیں فوج کو اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کو اقتدار میں رکھنے سے روک سکیں گی۔

فچ رپورٹ کیمطابق اس فیصلے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور دیگر چھوٹے اتحادی ارکان پر حکومت چھوڑنے کے لیے دباؤ بڑھے گا۔ تاہم، ہمیں توقع ہے کہ 13 جولائی کو جاری ہونے والے نئے آئی ایم ایف فنڈز کی تقسیم اور بہتر ہوتی معیشت چھوٹی جماعتوں کو اتحاد کا حصہ رہنے کی ترغیب دے گی۔

Follow Us

The Thursday Times is now on Bluesky—follow us now. You can also follow us on Mastodon.

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

spot_img

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: