پاکستان سٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کر دی، ہنڈرڈ انڈیکس 90 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز دن، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، سٹاک ایکسچینج 90 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی، اب تک 1 ہزار 143 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

An impression is shown of the Pakistan Stock Exchange. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES
An impression is shown of the Pakistan Stock Exchange. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی۔

کاروباری ہفتہ کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 143 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 90 ہزار 89 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام تک 88 ہزار 945 پوائنٹس پر بند ہونے والی سٹاک مارکیٹ میں آج ہنڈرڈ انڈیکس 90 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر چکا ہے، مجموعی طور پر آج ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 1 ہزار 143 پوائنٹس (تقریباً 1 اعشاریہ 27 فیصد) کا نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔

تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 34 کروڑ 64 لاکھ 29 ہزار 236 سے زائد حصص کا تبادلہ ہوا ہے جبکہ تجارتی مالیت 17 ارب 79 کروڑ 27 لاکھ 45 ہزار 61 روپے سے زائد رہی ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

The Thursday Times is published by Thursday Media International