spot_img

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کر دی، ہنڈرڈ انڈیکس 90 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز دن، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، سٹاک ایکسچینج 90 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی، اب تک 1 ہزار 143 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی۔

کاروباری ہفتہ کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 143 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 90 ہزار 89 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام تک 88 ہزار 945 پوائنٹس پر بند ہونے والی سٹاک مارکیٹ میں آج ہنڈرڈ انڈیکس 90 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر چکا ہے، مجموعی طور پر آج ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 1 ہزار 143 پوائنٹس (تقریباً 1 اعشاریہ 27 فیصد) کا نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔

تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 34 کروڑ 64 لاکھ 29 ہزار 236 سے زائد حصص کا تبادلہ ہوا ہے جبکہ تجارتی مالیت 17 ارب 79 کروڑ 27 لاکھ 45 ہزار 61 روپے سے زائد رہی ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

spot_img

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: