سعودی عرب سے سمجھوتوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے عمل شروع ہو چکا ہے

سعودی عرب سے سمجھوتوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی عمل شروع ہو چکا، پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے، پاکستان سخت محنت اور برادر ملک سعودی عرب کا ہاتھ تھام کر معاشی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف۔

Translating from the Urdu… 0 of 3 Read the original

A file photo is shown of Pakistani prime minister Shehbaz Sharif addressing the Future Investment Initiative (FII) conference at Riyadh on October 29, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Pakistani prime minister Shehbaz Sharif addressing the Future Investment Initiative (FII) conference at Riyadh on October 29, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، سعودی عرب سے سمجھوتوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی عمل شروع ہو چکا، پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے، سعودی ولی عہد کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام کا حصول ممکن نہ تھا، پاکستان سخت محنت اور برادر ملک سعودی عرب کا ہاتھ تھام کر معاشی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیرِ سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے، مالی معاملات میں پاکستان سے تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، سعودی عرب سے سمجھوتوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی عمل شروع ہو چکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے، سعودی ولی عہد پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے بہت فکر مند ہیں، ولی عہد کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام حاصل نہیں کیا جا سکتا تھا، امید ہے کہ یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو گا اور اس کے بعد پاکستان سخت محنت اور برادر ملک سعودی عرب کا ہاتھ تھام کر معاشی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیوچر انویسٹمنٹ اینیشیٹو (ایف آئی آئی) سعودی ولی عہد کا ویژنری منصوبہ ہے جس سے مجھے خطاب کا موقع ملا، امید ہے کہ ہم آئندہ ماہ کے وسط میں دوبارہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کیلئے انتہائی مفید معاہدوں پر تبادلہِ خیال ہو گا۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 25 لاکھ پاکستانیوں کی شاندار میزبانی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انشاءاللّٰه مزید ہنر مند تیار کریں گے جو سعودی عرب کے ترقیاتی پروگرام میں اپنا بڑا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر سعودی وزیرِ سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے مفید ملاقات ہوئی، سعودی عرب لاکھوں پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے۔

سعودی وزیرِ سرمایہ کاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (ایف آئی آئی) کانفرنس میں شرکت کی، وزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس سے خطاب میں حکومت پاکستان کا ویژن پیش کیا، دورہِ پاکستان میں بہترین مہمان نوازی پر ایک بار پھر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا کہ دورہِ پاکستان میں 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جن کے تحت 2 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پراتفاق ہوا، سرمایہ کاری کا حجم بڑھا کر 2 اعشاریہ 8 ارب ڈالرز ہو گیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے 27 سمجھوتوں میں سے پانچ پر عملدرآم ہو چکا ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

The Thursday Times is published by Thursday Media International