پاکستان تحریکِ انصاف کے صوابی جلسہ میں امریکی جھنڈا لہرا دیا گیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صوابی جلسہ میں امریکی جھنڈا لہرا دیا گیا، امریکی جھنڈا لہرانے پر کارکنان اور انتظامیہ گتھم گتھا ہو گئے، پولیس نے امریکی جھنڈا لہرانے والے کارکن کو حراست میں لے لیا۔

صوابی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسہ میں کارکن نے امریکی پرچم لہرا دیا، کارکنان اور انتظامیہ گتھم گتھا ہو گئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں جلسہ کا انعقاد کیا ہے جس سے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، عمران خان کے نامزد چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ، حماد اظہر اور دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا ہے۔

صوابی میں پی ٹی آئی کے پاور شو میں شریک ایک کارکن نے جلسہ گاہ میں امریکی جھنڈا لہرا دیا جس پر کارکنان اور انتظامیہ گتھم گتھا ہو گئے، انتظامیہ نے کارکن سے امریکی جھنڈا چیھن لیا جبکہ پولیس نے کارکن کو حراست میں لے لیا، پولیس نے امریکی جھںڈا لہرانے والے کارکن کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان سے سوشل میڈیا پر اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں گے، پی ٹی آئی راہنما علی محمد خان نے بھی ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مفرور راہنما زلفی بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے افراد اور قریبی راہنماؤں سے رابطے میں ہیں، زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کی رہائی کیلئے کوششیں کریں گے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: