سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 16 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی کا رجحان برقرار، سٹاک ایکسچینج میں 1 لاکھ 16 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 116300 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

অনুবাদ চলছে… 0 / 3 মূল লেখা পড়ুন

PSX-100 Index sets new record, showcasing Pakistan’s economic optimism. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
PSX-100 Index sets new record, showcasing Pakistan’s economic optimism. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیوں کا سلسلہ جاری، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 16 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 116300 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج آج مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 2 ہزار 13 اعشاریہ 55 پوائنٹس (قریباً 1 اعشاریہ 73 فیصد) کے نمایاں اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 315 اعشاریہ 35 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 73 کروڑ 88 لاکھ 70 ہزار 114 سے زائد حصص کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ تجارتی مالیت 30 ارب 83 کروڑ 96 لاکھ 75 ہزار 221 روپے سے زائد رہی ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

The Thursday Times is published by Thursday Media International