سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کر دیا، شرح سود 13 فیصد پر آ گئی

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پالیسی ریٹ کو 200 بنیادی پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 13 فیصد کر دیا گیا ہے جو کہ اس سے قبل 15 فیصد تھا۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے، شرح سود 13 فیصد پر آ گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ کو 200 بنیادی پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 13 فیصد کر دیا ہے جو کہ اس سے قبل 15 فیصد تھا۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے ماہرین کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے جو کہ 4 اعشاریہ 9 فیصد پر آ گئی ہے، کاروباری اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں واضح کمی آئی ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالرز کی سطح عبور کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 نومبر کو شرح سود میں اڑھائی فیصد کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شرح سود 17 اعشاریہ 5 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پر آ گئی تھی۔

اس سے قبل پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے 12 ستمبر کو شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد شرح سود 19 اعشاریہ 5 فیصد سے کم ہو کر 17 اعشاریہ 5 فیصد پر آ گئی تھی۔

قبل ازیں 29 جولائی کو کراچی میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے شرح سود 20 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کر کے 19 اعشاریہ 5 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے پہلے 10 جون 2024 کو پاکستان کے مرکزی بینک نے شرح سود میں 4 سال بعد کمی کا اعلان کرتے ہوئے اسے ڈیڑھ فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بنیادی شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 20 اعشاریہ 5 فیصد پر آ گئی تھی۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: