وفاقی حکومت کا صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کا فیصلہ، اعلان 23 مارچ کو ہوگا

وفاقی حکومت ملک بھر میں صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کرنے جارہی ہے، جس کا باضابطہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف 23 مارچ کو کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کراچی تا پشاور ایم ایل ون میں سرمایہ کاری کی جائیگی۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) وفاقی حکومت ملک میں صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں واضع کمی کرنے جارہی ہے جس کا باضابطہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف 23مارچ کو کرینگے۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت جلد ہی صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 23 مارچ کو اس اہم فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے جس سے ملک میں صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون سے ملک کے چاروں صوبوں میں 9 نئے انڈسٹریل زون قائم کئے جائیں گے۔ ان انڈسٹریل زونز کے قیام سے نہ صرف مقامی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے اور ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔

حنیف عباسی نے پاکستان کی اہم ریلوے لائن ایم ایل ون منصوبے کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ ریلوے لائن پشاور سے کراچی تک تعمیر کی جائے گی اور اس منصوبے کے مکمل ہونے سے مسافروں اور مال برداری کی نقل و حرکت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایم ایل ون کے ذریعے سفر کا دورانیہ بھی واضح طور پر کم ہوگا جس سے مسافروں کو سہولت ملے گی اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: