ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا گیا

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا گیا۔ ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے صدر آصف علی زرداری سے یہ اعزاز وصول کیا۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا گیا ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں یہ اعزاز ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو کے حوالے کیا۔ اس پُر وقار تقریب میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری بھی خصوصی طور پر موجود تھیں۔

اس تاریخی موقع پر صنم بھٹو نے صدر آصف علی زرداری سے ایوارڈ وصول کیا تو شرکاء نے کھڑے ہو کر احتراماً بھرپور تالیاں بجائیں۔ یہ ایوارڈ پاکستان کے لیے ذوالفقار علی بھٹو کی گراں قدر خدمات، سیاسی بصیرت اور جمہوری جدوجہد کے اعتراف میں دیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ آزادی 14 اگست 2024 کو ملک کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دینے والی 104 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کے لیے سول اعزازات کا اعلان کیا تھا، جن میں سرِ فہرست ذوالفقار علی بھٹو کا نام شامل تھا۔ اس حوالے سے باقاعدہ تقریب یومِ پاکستان 23 مارچ 2025 کو ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔

ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی سیاسی تاریخ کے اہم ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے ملک میں جمہوریت اور عوامی حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کی اور قوم کو متفقہ آئین دیا۔ ان کی عظیم سیاسی قربانی کو آج بھی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ تاریخی لمحہ نہ صرف بھٹو خاندان کے لیے بلکہ پاکستان کے جمہوریت پسند عوام کے لیے بھی ایک یادگار موقع تھا۔ اس تقریب میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، سیاستدانوں اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ذوالفقار علی بھٹو کی قومی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: