بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، نواز شریف

بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، قومی سلامتی کیلئے ہر سیاسی تقسیم بھلا کر یک آواز ہو کر بولنا خوش آئند ہے، میڈیا نے دنیا کے سامنے سچ پر مبنی بیانیہ پیش کیا اور دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بےنقاب کیا۔

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا ہے، پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے تمام اداروں اور سیاسی جماعتوں کو متحد رہنا ہو گا، اللّٰه تعالیٰ نے پاکستان کو اس امتحان میں سرخرو فرمایا ہے، ہم اس کامیابی پر اللّٰه تعالیٰ کا بےپایاں شکر ادا کرتے ہیں، میڈیا نے دنیا کے سامنے سچ پر مبنی بیانیہ پیش کیا اور دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بےنقاب کیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی کی میاں نواز شریف سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف سے جاتی امراء میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی ہے جبکہ اس موقع پر مسلم لیگی راہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے میاں نواز شریف کے سامنے پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا ہے۔

اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا ہے، بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا و بھرپور کردار ادا کیا ہے، قومی سلامتی کیلئے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک آواز ہو کر بولنا اور متحد ہونا خوش آئند ہے۔

ہم اس کامیابی پر اللّٰه تعالیٰ کا بےپایاں شکر ادا کرتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کے نمائندوں نے اپنی قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے بہادر افواج کا حوصلہ بڑھایا، اللّٰه تعالیٰ نے پاکستان کو اس امتحان میں سرخرو فرمایا ہے، ہم اس کامیابی پر اللّٰه تعالیٰ کا بےپایاں شکر ادا کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے تمام اداروں اور سیاسی جماعتوں کو متحد رہنا ہو گا۔

میڈیا نے دنیا کے سامنے سچ پر مبنی بیانیہ پیش کیا اور دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بےنقاب کیا۔

تین بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں محمد نواز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے دنیا کے سامنے سچ پر مبنی بیانیہ پیش کیا اور دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بےنقاب کیا۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: