پاکستانی عوام شاندار ہیں اور ان کے پاس اِس وقت بہترین قیادت موجود ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے تصادم کو ختم کروایا ہے۔ پاکستانی عوام ’’شاندار‘‘ ہیں اور ان کے پاس اِس وقت بہترین ’’قیادت‘‘ موجود ہے۔ جلد پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے جارہے ہیں۔

واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑے تنازع کو حل کیا، ہم پاکستان کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ کر رہے ہیں، میں کہوں گا کہ پاکستان کے پاس بہت شاندار لوگ ہیں اور واقعی فی الوقت ایک عظیم لیڈر بھی ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑے تنازع کو حل کیا، میرے خیال میں ہم نے ایک سمجھوتا کر لیا ہے، ہم پاکستان کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں اور بھارت کے ساتھ بھی، میں نے ان سے کہا کہ تم لوگ کیا کر رہے ہو؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاک بھارت تناؤ سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی تھی، فائرنگ بڑھتی جا رہی تھی، جنگ دونوں ممالک کی سرحدوں کے اندر گہرائی تک جا چکی تھی، ہم نے ان سے بات کی اور میرا خیال ہے کہ ہم نے معاملہ حل کروا دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہنا مجھے اچھا نہیں لگتا لیکن دو دن بعد کچھ ہو جاتا ہے اور سب کہتے ہیں کہ یہ ٹرمپ کی غلطی ہے، میں کہوں گا کہ پاکستان کے پاس بہت شاندار لوگ ہیں اور واقعی پاکستان کے پاس فی الوقت ایک عظیم لیڈر بھی ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: