ہم خطہ میں امن چاہتے ہیں، اگر بھارت نے جارحانہ رویہ برقرار رکھا تو ہم اپنے وطن کا دفاع کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

ہم خطہ میں امن چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر اور پانی سمیت تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں، اگر بھارت نے جارحانہ رویہ برقرار رکھا تو ہم اپنے وطن کا دفاع کریں گے، غزہ میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Translating from the Urdu… 0 of 3 Read the original

shehbaz warns india, backs gaza and iran in high-stakes tehran summit. — FILE/THE THURSDAY TIMES
shehbaz warns india, backs gaza and iran in high-stakes tehran summit. — FILE/THE THURSDAY TIMES

تہران (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم خطہ میں امن چاہتے ہیں لیکن اگر بھارت جارحانہ رویہ برقرار رکھنا چاہتا ہے تو پھر ہم اپنے وطن کا دفاع کریں گے، ہم مسئلہ کشمیر اور پانی کے مسئلہ سمیت تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں، غزہ میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تہران میں ایرانی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے ساتھ تعمیری اور مفید بات چیت ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے تمام پہلوؤں پر تبادلہِ خیال کیا گیا ہے، گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری اور کامرس کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے اور باہمی روابط کو وسعت دیں گے۔

پاکستانی وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت تناؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰه تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان اپنی افواج کی بہادری اور ان کیلئے پاکستانی عوام کی بےمثل حمایت کی بدولت اس بحران سے فاتحانہ انداز میں باہر نکل آیا ہے، ہم خطہ میں امن چاہتے تھے اور امن چاہتے ہیں، ہم قیامِ امن کیلئے مذاکرات کے ذریعہ کوششیں جاری رکھیں گے، اگر بھارت ہماری امن کی پیشکش قبول کرتا ہے تو پھر ہم دکھائیں گے کہ ہم خلوصِ نیت کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔

مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر اور پانی کے مسئلہ سمیت تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں، ہم تجارت اور انسدادِ دہشتگردی پر بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اگر بھارت جارحانہ رویہ برقرار رکھنا چاہتا ہے تو پھر ہم اپنی مادرِ وطن کا دفاع کریں گے جیسا کہ ہم نے اللّٰه تعالیٰ کے فضل و کرم سے کچھ روز قبل کیا تھا۔

غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم غزہ میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں جہاں 50 ہزار سے زائد مسلمان شہید کیے جا چکے ہیں، یہ وقت ہے کہ عالمی برادری غزہ میں مستقبل جنگ بندی کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے، پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.