آئندہ مالی سال بجٹ، تنخواہ دار طبقہ کیلئے بڑا ریلیف، ٹیکسز میں نمایاں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، پچاس ہزار روپے تک تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا، پچاس ہزار سے 1 لاکھ تک ماہانہ تنخواہ پر 1 فیصد ٹیکس ہو گا، بجٹ میں 12 لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس کی رقم 6 ہزار روپے جبکہ 22 لاکھ تک سالانہ تنخواہ پر ٹیکس شرح 11 فیصد تجویز

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسز میں کمی (ریلیف) کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر کے دوران کہا ہے کہ تنخواہ دار افراد کیلئے تمام ٹیکس سلیبز میں نمایاں کمی کی گئی ہے تاکہ ان پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے، پچاس ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہو گا جبکہ 51 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ایک فیصد ٹیکس ہو گا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایک لاکھ روپے سے ایک لاکھ 83 ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کر دی گئی جبکہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے سے 2 لاکھ 66 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 23 فیصد کر دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کے بجٹ میں 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس کی رقم کو 30 ہزار روپے سے کم کر کے صرف 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 22 لاکھ روپے تک کی سالانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد اور 22 سے 32 لاکھ روپے کی تنخواہ والوں کیلئے ٹیکس کی شرح کو 25 فیصد سے کم کر کے 23 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: