اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان حملوں کو بلاجواز، جارحانہ اور ایران کی خودمختاری کی کھلی اور سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ شرمناک اقدام نہ صرف بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو متزلزل کرتا ہے بلکہ انسانیت کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن، استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔