سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 44 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن، سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 44 ہزار کی ریکارڈ حد بھی عبور کر گیا، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

Pakistan’s stock market hits record as shares surge — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
Pakistan’s stock market hits record as shares surge — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

— پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ ساز بلندی، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس می 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آغاز سے زبردست تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 44 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 1 لاکھ 43 ہزار 37 اعشاریہ 16 پوائنٹس پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج آج مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار 248 اعشاریہ 58 پوائنٹس کے نمایاں اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 44 ہزار 285 اعشاریہ 74 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

آج کاروبار کے دوران اب تک کے تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 52 کروڑ 31 لاکھ 29 ہزار 10 سے زائد حصص کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ تجارتی مالیت 34 ارب 89 لاکھ 62 ہزار 543 روپے سے زائد رہی ہے۔

TT Business Desk

Economy, markets and business news from The Thursday Times' business desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media