جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں بھارت کو دیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا۔ بھارت کے خلاف جنگ میں اللّٰه نے پاکستان کو سربلند کیا، فتح دلانے پر اللّٰه کے شکر گزار ہیں۔ مسلمان اللّٰه پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی مٹی بھی میزائل بن جاتی ہے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleجنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں بھارت کو دیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر2 min · device voice0:00 / 1:41

— فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللّٰه نے پاکستان کو سربلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا۔

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللّٰہ دوم کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازنے کی تقریب اسلام آباد کے ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جہاں بادشاہِ اردن کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جبکہ تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی شرکت کی ہے۔

اِس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ غزوہِ احد میں مٹی ڈالنے سے فتح حاصل ہوئی تھی، جب مسلمان اللّٰه پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی ہوئی مٹی بھی میزائل بن جاتی ہے، میں اپنے فرائض کی انجام دہی اللّٰه کے حکم کے مطابق کرتا ہوں۔

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللّٰه نے پاکستان کو سربلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا۔

معزز مہمان شاہ عبداللّٰہ دوم کو نشانِ پاکستان سے نوازنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ اللّٰه کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں فتح دلائی، یہ کامیابی اللّٰه کی طرف سے ہے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media