وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ۔ بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman and Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif share an embrace after signing a landmark defence agreement. — FILE
Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman and Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif share an embrace after signing a landmark defence agreement. — FILE
Listen to this articleوزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی شدید مذمت2 min · device voice0:00 / 1:57

اسلام آباد (دی تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں، علاقائی سلامتی اور سمندری تجارت کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات ناقابلِ قبول، بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور آزادانہ جہاز رانی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ان حملوں سے نہ صرف بحیرۂ احمر میں تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ یہ اقدامات خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور برادر سعودی عوام کے ساتھ مضبوطی اور ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کیلئے قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بحیرۂ احمر، آبنائے ہرمز اور وسیع تر خطے میں قانونی سمندری تجارت، آزادانہ جہاز رانی اور تجارتی بحری جہازوں کی بلا تعطل نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media