انتخابات کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے، بجٹ نے IMF ڈیل کے امکانات بڑھا دیئے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ FY24 کی GDP کے 0.3 فیصد تک محدود ہونے کی توقع ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 15.1 بلین ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان کی چاول کی برآمدات میں متاثر کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دنیا میں چاول کے چوتھے بڑے برآمد کنندہ پاکستان نے رواں برس 10 ملین ٹن پیداوار اور 3 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز مالیت کے ساتھ عالمی سطح پر اپنا حصہ 7 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر لیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بہترین کارکردگی کی بنا پر ڈالر میں دنیا کی ٹاپ پرفارمر سٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، جس میں گزشتہ ایک برس کے دوران تقریباً دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافہ کو ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے اور حکومتی اقدامات کی بدولت مستقبل میں مزید بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔
دنیا کو چین کی ترقی سے سبق سیکھنا چاہیے، چین مختصر مدت میں دنیا کی دوسری بڑی معاشی و فوجی طاقت بن گیا، ہم چین کے عظیم اقتصادی ماڈل کی پیروی کر کے پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ بنائیں گے، ہماری سب سے بڑی طاقت نوجوان افرادی قوت ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس جون 2025 تک 1 لاکھ 6 ہزار پوائنٹس تک پہنچنے کی توقع ہے، اگلے 12 ماہ کے دوران سرمایہ کاری میں اضافہ کے ساتھ مالی سال 2025 کیلئے جی ڈی پی 3 اعشاریہ 5 فیصد سے 4 فیصد تک بڑھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.