ACROSS TT

News

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا، بلومبرگ

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو سی اے اے 1 سے بڑھا کر بی 3 کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق مسلسل معاشی استحکام سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا، بیرونی مالی خطرات میں کمی آئی، شرحِ سود میں کمی سے مالیاتی پوزیشن بہتر ہوئی، قرض ادائیگی کی استطاعت بڑھ گئی۔

Asim Munir returns to Tehran to mediate US-Iran war

Field Marshal Asim Munir traveled to Tehran on Monday for his third visit this year, meeting Iran's newly appointed military leadership as Pakistan works to revive stalled US-Iran talks. Iran's Foreign Ministry says bilateral ties between the two countries have reached one of their strongest stages.

Asim Munir to visit Tehran again as Pakistan mediates

Pakistan's Army Chief Asim Munir will travel to Tehran on Monday, Iran's Foreign Ministry says, in his third visit this year tied to US-Iran mediation efforts.

Supreme Court directs transfer of Imran Khan to Shifa International Hospital

The Supreme Court has ordered the transfer of Imran Khan from Adiala Jail to Shifa International Hospital for medical assessment and treatment, while directing that his health condition should not be used for political activity or media campaigning.

Saudi Arabia, Turkey and Pakistan sign Makkah Joint Defence Agreement

Saudi Arabia, Turkey and Pakistan have signed the Makkah Joint Defence Agreement at Al-Safa Palace, a trilateral pact under which an armed attack against any one of the three states will be regarded as an attack against them all.
AnalysisEconomyچین کے عظیم اقتصادی ماڈل کی پیروی کر کے پنجاب سپیڈ کو...

چین کے عظیم اقتصادی ماڈل کی پیروی کر کے پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ بنائیں گے، شہباز شریف

دنیا کو چین کی ترقی سے سبق سیکھنا چاہیے، چین مختصر مدت میں دنیا کی دوسری بڑی معاشی و فوجی طاقت بن گیا، ہم چین کے عظیم اقتصادی ماڈل کی پیروی کر کے پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ بنائیں گے، ہماری سب سے بڑی طاقت نوجوان افرادی قوت ہے۔

spot_img

شینزن (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہیے، ہم چین کے عظیم اقتصادی ماڈل کی پیروی کریں گے، پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل موجود ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے شہر شینزن میں منعقد ہونے والی پاک چائنہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا دورہ میرے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، بزنس کانفرنس میں آئے تمام نمائندوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور چین کو شاندار بزنس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شینزن کی ترقی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، دنیا کو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہیے، شینزن نے مختصر مدت میں ترقی کی منازل طے کی ہیں، پاکستانی کمپنیز اپنی مصنوعات کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کریں، پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل موجود ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے، چین نے ترقی کیلئے فرسودہ طریقہ کار کو ترک کر کے جدید طریقے اپنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت کا چین کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، پاکستان بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات کررہا ہے، پاکستان کے اندر کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کیلئے بزنس کونسل قائم کی، قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر ملک کو ترقی دلائیں گے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ترقی کی ضمانت ہے، چین مختصر وقت میں دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور فوجی طاقت بن گیا ہے، میں یہاں قرضوں کیلئے نہیں بلکہ کاروبار اور ترقی کیلئے آیا ہوں، چین نے پاکستان کے ہر صوبے میں منصوبوں کی بنیاد رکھی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پانچ روزہ دورہِ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن میں خطاب کے دوران چینی باشندوں پر دہشتگرد حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پانچ چینی باشندوں کی دہشتگرد حملے میں ہلاکت دردناک لمحہ تھا، ہم نے تہیہ کیا ہے کہ چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی صدر نے 700 ملین لوگوں کو غربت کے عذاب سے نکالا، پاکستان کے معاشی اعداد و شمار 50 اور 60 کی دہائی میں چین سے بہتر تھے، ہم پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ میں تبدیل کریں گے، پاکستان کے پاس 10 ٹریلین ڈالرز کے معدنی ذخائر موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کو دباؤ میں لانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مگر چینی عوام اور چینی قیادت نے دباؤ کے آگے نہ جھکنے اور کامیابی حاصل کرنے کا آہنی عزم کیا، ہم اسی آہنی عزم کے ساتھ پاکستان واپس جائیں گے اور عظیم چینی اقتصادی ماڈل کی پیروی کریں گے۔

قبل ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف کی شینزن میں چینی کمپنی ’’ٹرانشیئن ہولڈنگز‘‘ کے بانی و چیئرمین ژو ژاؤ جیانگ سے ملاقات ہوئی جبکہ چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنے موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.