AnalysisUNDER THE KNIFE

مئی کی جنگ میں بھارتی رافیل طیارے مار گرائے جانے کے بعد پاکستانی جے ایف تھنڈر کی عالمی مانگ میں نمایاں اضافہ، دی ٹیلیگراف

مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی محدود جنگ کے دوران بھارتی رافیل طیاروں کے مار گرائے جانے کے بعد پاکستانی ساختہ جے ایف تھنڈر جنگی طیارے عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ کم لاگت، جدید صلاحیتوں اور عملی جنگی کارکردگی کے باعث متعدد ممالک نے ان طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے پاکستان کی دفاعی برآمدات میں نمایاں اضافے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

ترکی سعودی عرب اور پاکستان دفاعی اتحاد میں شمولیت کا خواہاں ہے، جریدہ بلومبرگ

ترکی سعودی عرب اور جوہری صلاحیت رکھنے والے پاکستان کے درمیان قائم دفاعی اتحاد میں شمولیت کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کر رہا ہے۔ یہ معاہدہ، جس میں کسی ایک رکن پر حملے کو سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے، نیٹو کے آرٹیکل فائیو سے مشابہ ہے اور اس میں ترکی کی شمولیت مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو نمایاں طور پر بدل سکتی ہے۔

آصف علی زرداری کچھ لوگوں کے نزدیک ولن اور کچھ کیلئے ہیرو ہیں، برطانوی اخبار دی گارڈین

اک زرداری سب پہ بھاری نعروں کی گونج میں دوسری بار صدرِ پاکستان منتخب ہونے والے آصف زرداری کچھ لوگوں کے نزدیک ولن اور کچھ کیلئے ہیرو ہیں، انہوں نے اتنے سال سیاسی دفتر میں نہیں گزارے جتنے جیل میں گزارے ہیں۔

امریکہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ

امریکہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں میں مصروف ہے، اہم اسرائیلی سیاسی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کو ایک اعتدال پسند اتحاد سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

شہباز شریف کی بطور وزیراعظم واپسی سے ملکی معاشی استحکام کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے، امریکی جریدہ بلومبرگ

شہباز شریف کی بطور وزیراعظم اقتدار میں واپسی سے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام اور معاشی استحکام کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے، تجربہ کار بینکر محمد اورنگزیب کی بطور وزیرِ خزانہ تعیناتی ٹیکنوکریٹس کو بروئے کار لانے کی علامت ہے، امریکی جریدہ بلومبرگ۔

Maryam Nawaz, living up to her promises

Maryam Nawaz's time as Chief Minister of Punjab focuses on addressing key issues like waste management and healthcare, with efforts geared towards enhancing the province's welfare and infrastructure.

نواز شریف عام انتخابات میں فتح یاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ

نواز شریف الیکشن میں فتحیاب ہو کر وزیراعظم منتخب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، وہ مشکل ترین حالات سے نکل کر سیاسی میدان میں ابھرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، نواز شریف ملک کی معاشی اور سفارتی سطوح پر بہتری لا سکتے ہیں، دی واشنگٹن پوسٹ۔

عمران خان نے پاکستان میں خاندانوں کے اندر تقسیم پیدا کر دی ہے، برطانوی نشریاتی ادارہ

عمران خان نے اپنی طرزِ سیاست سے پاکستان کے اندر خاندانوں میں تقسیم پیدا کر دی ہے، عمران خان کی وجہ سے خاندانوں کے اندر تعلقات اور رشتوں میں دراڑیں پیدا ہوئی ہیں جبکہ یہ تقسیمِ مزید گہری ہو رہی ہے۔

نواز شریف سیاسی منظر نامہ کو پلٹنے میں بادشاہ کی حیثیت رکھتے ہیں، برطانوی نشریاتی ادارہ

نواز شریف کی حالیہ وطن واپسی ماضی کی نسبت زیادہ طاقتور ہے، نواز شریف ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، نواز شریف تین دہائیوں سے ملکی سیاست پر غالب ہیں اور سیاسی منظر نامہ کو پلٹنے میں بادشاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پاکستان دنیا میں نیا ’’چین‘‘ بن کر ابھر سکتا ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ’’مارگن سٹینلے‘‘ کا 2015 میں کیا گیا دعویٰ

نواز شریف حکومت (2015) میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر "مارگن سٹینلے" کا دعویٰ؛ پاکستان دنیا میں نیا "چین" بن کر ابھر سکتا ہے، پاکستان عالمی معیشت میں نمایاں کردار ادا کریگا، پاکستان سٹاک مارکیٹ نے 2014 میں منافع کے لحاظ سے عالمی مارکیٹس سے برتری حاصل کی

نواز شریف نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ملکی معیشت کو سنبھالنے میں بہترین کردار ادا کیا، جریدہ بلومبرگ

نواز شریف نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ملکی معیشت کو سنبھالنے میں بہترین کردار ادا کیا، مسلم لیگ (ن) کے ادوارِ حکومت میں شہریوں کو کم از کم معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، نئی حکومت کو مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہو گا۔

نواز شریف انتخابات سے قبل عمران خان پر برتری حاصل کر رہے ہیں، وطن واپسی سے مقبولیت میں اضافہ ہوا، جریدہ بلومبرگ

نواز شریف کی وطن واپسی سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا جبکہ عمران خان کی مقبولیت کم ہوئی ہے، نواز شریف اہم ترین صوبہ پنجاب میں 60 فیصد مقبولیت کے ساتھ مضبوط ترین ہیں، نواز شریف انتخابات سے قبل عمران خان پر برتری حاصل کر رہے ہیں۔

برسرِ اقتدار آ کر نواز شریف کیلئے سب سے بڑا ہدف ملکی معیشت کو دوبارہ تعمیر کرنا ہو گا، خبر رساں ایجنسی رائٹرز

نواز شریف کی جماعت آئندہ انتخابات جیتنے کی دوڑ میں سب سے آگے دکھائی دے رہی ہے، برسرِ اقتدار آنے کی صورت میں نواز شریف کیلئے سب سے بڑا چیلنج 350 بلین ڈالرز کی ملکی معیشت کو دوبارہ تعمیر کرنا ہو گا۔

نواز شریف پاکستانی الیکشن جیتنے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں، برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز

نواز شریف وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کیلئے چوتھی بار وزارتِ عظمیٰ کی راہ ہموار ہو گئی ہے جبکہ عمران خان 2028 تک نااہل رہیں گے۔
error: