تحریکِ انصاف کے راہنما شہباز گل نے خود کو امریکہ میں تحریکِ انصاف کے غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کروا لیا ہے، یہ رجسٹریشن امریکی فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت کی گئی ہے جبکہ امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کی جانب سے رجسٹریشن نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
عمران خان کی باتیں اب ایک مفاہمت پسند شخص کی گفتگو لگ رہی ہیں، وہ فوج کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں اور اب عمران خان کی رائے میں یہ کہنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے کہ فوج کا پاکستانی سیاست میں کردار ختم ہو جائے گا۔
دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق عمران خان سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہیں، وہ سوشل میڈیا پر ”کی بورڈ وارئیر“ بن کر رہ گئے ہیں جبکہ تحریکِ انصاف انہدام کی طرف گامزن ہے۔
2019 جنرل عاصم منیر بطور آئی ایس آئی چیف 2019 میں بشری بی بی اور خاندان کے دوسرے افراد کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کرنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے انہیں آئی ایس آئی چیف کے عہدہ سے برطرف کروا دیا۔
میرے حامیوں کو معلوم ہے کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس کے پیچھے حکومت کا ہاتھ تھا جبکہ اس واقعہ کی تحقیقات بھی نہیں کی گئیں۔جب مجھے فوج نے اغواء کروایا تو ایسا سخت ردعمل تو آنا ہی تھا۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.