ریاست مذہب، سیاست یا ذاتی مفادات کے نام پر کوئی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گی، خواجہ آصف

فیض آباد دھرنے کے بعد سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، کسی کو قتل کے فتوے جاری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بےبنیاد الزام لگانے والے کی وہی سزا ہے جو اس الزام کے مرتکب فرد کو دی جاتی ہے، ریاست مذہب، سیاست یا ذاتی مفادات کے نام پر کوئی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گی۔

پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف

آئی ٹی پارک کے ذریعہ 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، یہ پاکستان کا بین الاقوامی معیار کے مطابق پہلا کیٹیگری 3 آئی ٹی پارک ہو گا، اس میں 120 دفاتر اور بزنس سپورٹ سینٹر بھی ہو گا، تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آ رہی، موجودہ حکومت قائم رہے گی، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ

عمران خان کی جیل سے فوری رہائی ہوتی نظر نہیں آ رہی، مسلم لیگ ن کی موجودہ اتحادی حکومت قائم رہے گی۔ نئے آئی ایم ایف فنڈز کی تقسیم اور بہتر ہوتی معیشت چھوٹی جماعتوں کو حکومتی اتحاد کا حصہ رہنے کی ترغیب دے گی۔ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ

اقوام متحدہ رپورٹ؛ تحریک طالبان پاکستان سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار

اقوام متحدہ نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار دے دیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے اندر شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کو مسلسل استعمال کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کا عمران خان بارے ورکنگ گروپ رپورٹ کی ذمہ داری لینے سے گریز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ورکنگ گروپ برائے جبری حراست کی سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کی سفارش بارے رپورٹ کی ذمہ داری لینے سے گریز کردیا۔ ترجمان کے مطابق یہ سفارش ایک آزاد پینل کی جانب سے کی گئی ہے، اور اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عمران خان کے حالات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے کی امید ظاہر کی ہے

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: