سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ اف پاکستان کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ فیصلہ آئینِ پاکستان میں 27ویں ترمیم کی منظوری اور صدر کے دستخط کے بعد سامنے آیا ہے۔

تحریکِ انصاف تو فریق بھی نہیں تھی، نشستیں کیسے دی جا سکتی ہیں؟ جسٹس مسرت ہلالی

سنی اتحاد کونسل ایک نشست بھی نہ جیت سکی، حامد رضا نے اپنی جماعت سے الیکشن نہ لڑا، آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں؟ پی ٹی آئی فریق بھی نہ تھی، نشستیں کیسے دی جا سکتی ہیں؟

کیا خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک سارا الیکشن ہی غلط تھا؟ ہر حلقے کی علیحدہ انکوائری ہو گی، جسٹس جمال مندوخیل

فارم 45 یا فارم 47 میں فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہو گا، پوری انکوائری کرنا ہو گی۔ کیا خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک سارا الیکشن ہی غلط تھا؟ پہلے بھی انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری کیلئے آرڈیننس لانا پڑا تھا، یہ 184 کے تحت عدالت کا دائرہِ اختیار نہیں۔

پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنا جرم ہے، یہاں کور کمانڈر لاہور کا گھر جلایا گیا، جسٹس حسن اظہر رضوی

پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنا جرم ہے، یہاں کور کمانڈر لاہور کا گھر جلایا گیا، عسکری کیمپ آفسز پر حملے ہوئے، ریڈیو پاکستان عمارت کو جلایا گیا، پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ مختلف شہروں میں ایک ہی وقت حملے ہوئے، جرم سے انکار نہیں ہے۔

آخر 9 مئی کا کوئی ماسٹر مائنڈ بھی ہو گا، سازش کس نے کی؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

آخر 9 مئی کا کوئی ماسٹر مائنڈ بھی ہو گا، سازش کس نے کی؟ کیا 9 مئی کے واقعات میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟ لوگ کیسے بغیر ہتھیاروں کے کور کمانڈر ہاؤس میں پہنچ گئے؟

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: