اب مقابلہ تیر اور شیر کا ہو گا، یہ کس قسم کا شیر ہے جو گھر میں چھپا ہوا ہے، میں لاہور سے بھی الیکشن لڑ رہا ہوں، شیر کو گھر میں گھس کر ماروں گا، عوام میرے اور میں عوام کا ہوں۔
تحریکِ انصاف کو انتخابات میں "بَلّا" بطور انتخابی نشان نہیں ملے گا، سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپیل منظور کر لی، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں ایک زیرو کی برتری حاصل کر لی ہے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل مین آف دی میچ قرار پائے، انہوں نے 27 گیندوں پر 61 رنز سکور کیے۔
سپریم کورٹ نے سابق ڈکٹیٹر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی، خصوصی عدالت کا پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ قانونی کے منافی قرار دے دیا گیا۔
سابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے جبکہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس کی نقول بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.