عمران خان کو جیل میں ممنوعہ چیز کے علاوہ مینوئل کیمطابق ہر چیز مہیا کی جائیگی، رانا ثنا اللہ

میری کوشش ہوگی کہ عمران خان جب گرفتاری دینے آئینگے تو انکو اسی سیل میں رکھا جائے جس سیل میں انہوں نے مجھے رکھا تھا۔

کشمیر کی آزادی سے پہلے پاکستان کو آزاد کروایا جائیگا، مشتاق غنی رہنما تحریک انصاف

میرا لیڈر عمران خان پہلے پاکستان کو آزاد کروائے گا اسکے بعد پھر کشمیر کوآزاد کروایا جائیگا۔

جیل بھرو تحریک کا آغاز زمان پارک سے ہونا چاہیے، مریم نواز

جیل بھرو تحریک کا آغاز زمان پارک سے ہونا چاہیے وہ جو زمان پارک میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں انکو چاہیے کہ جو فرسٹ لائن آف ڈیفنس میں خواتین کو رکھا ہوا انکو ہٹائیں آئیں جیل میں جائیں تاکہ آپکو بھی پتہ چلے کہ جیل کیا ہوتی ہے ڈیتھ سیل کیا ہوتا ہے۔

جیل بھرو تحریک چلانے کا کہنے والا خود بزدلوں کی طرح زمان پارک بنکر میں چھپا بیٹھا ہے، مریم نواز

ٹکر کے لوگ ہونے کا دعوی کرنیوالے ٹینکوں کے آگے لیٹنے کا دعوی کرنیوالے دو دو گھنٹے کی گرفتاریوں پر بلک بلک کر رو رہے ہیں یہ پہلی بار بے فیض ہوئے ہیں انہیں سمجھ ہی نہیں آرہی کیونکہ یہ ساری سیاست فیض کے بل پر ہی کرتے تھے۔

بیٹی چھپانے، توشہ خانہ اڑانے، فارن فنڈنگ پر سزا کوانتقام نہیں احتساب کہتے ہیں، مریم نواز

اگر عمران خان کو توشہ خانہ چوری، فارن فنڈنگ اور اپنی بیٹی کو چھپانے پر سزا ملتی ہے تو وہ کیسے انتقام ہوگیا اسے انتقام نہیں بالکہ احتساب کہتے ہیں

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: