اٹلی کے شہر بریشیا میں مورخہ چار فروری کو سفارتخانہ روم کے زیر انتظام منعقدہ تقریب میں تحریک انصاف کے رہنما مشتاق غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے پاکستان کو آزادی دلوانا ہو گی۔
مشتاق غنی نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کو آزادی دلوائی لیکن پاکستان آزاد نہیں ہوسکا اسلئے ہمیں کشمیر کی آزادی سے پہلے پاکستان کو آزاد کروانا ہوگا انہوں نے کہا کہ میرا لیڈر عمران خان پہلے پاکستان کو آزاد کروائے گا اسکے بعد پھر کشمیر کوآزاد کروایا جائیگا۔
مشتاق غنی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان آزادی کے بعد اس طریقہ سے کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا گیا جیسے عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے۔