Latest stories about Constitution of Pakistan
شہید بینظیر نے طے کیا تھا کہ آئینی عدالت بنے گی، ہم آئینی عدالت بنا کر رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری
آئین کو ایک آنکھ کی لرزش اور ہونٹوں کی جنبش سے اڑایا جاتا رہا، نواز شریف اور یوسف گیلانی کو 58 ٹو بی سے گھر بھیجا گیا، ہم آئینی عدالت بنا کر رہیں گے تاکہ کسی اور وزیراعظم کو تختہ دار پر نہ لٹکایا جائے، آئین کی بالادستی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔
حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
ذرائع کے مطابق آئین کی متعدد شقوں میں ترمیم کی تجاویز زیر غور ہیں، جن میں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججز کے پینل سے کرنا، ہائیکورٹ کے ججز کا دیگر صوبوں میں تبادلہ، بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ، منحرف اراکین کے ووٹ کے حوالے سے اصلاحات، اور آئینی عدالت میں اپیل کے نئے نظام کی تجویز شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کا متن آئین کے برعکس ہے، فیصلہ سوال گندم جواب چنا کے مصداق ہے۔ وزیرِ قانون
سپریم کورٹ کے فیصلے کا متن آئین کے برعکس ہے، عدالت نے آئین کی تشریح کی بجائے اسے از سرِ نو تحریر کیا ہے، آج کا فیصلہ سوال گندم اور جواب چنا کے مصداق ہے، نظرِ ثانی میں جانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ایک سینیٹر کی تنخواہ 1 لاکھ 70 ہزار جبکہ اعلی عدلیہ کے ججز کی تنخواہ 10 لاکھ روپے سے کم نہیں، وفاقی وزیر قانون
سینٹ کے اراکین کی تنخواہ ٹیکس کٹوتی کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار روپے جبکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہ ٹیکس کٹوتی کے بعد 10 لاکھ روپے سے کم نہیں بنتی۔ پارلیمان کو آئین کے تحت قانون سازی کا حق حاصل ہے اور اس حق کو کسی اور ادارے کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی رائے پر عائد کی گئی واضع قیود کی برملا پامالی کرتے ہیں وہ دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔
تازہ خبریں
Bullets abroad, bullets at home
Charlie Kirk built his career defending guns at home and Israel abroad; yet he died by the very force he glorified. His death reveals the brittleness of ideologies that mistake force for security.
پاکستان کی اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت، قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کاسلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے، انسانی حقوق کونسل میں فوری بحث اور دوحہ میں غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی حمایت کا اعلان۔
ایپل نے آئی فون 17 پرو متعارف کرا دیا، نیا ڈیزائن اور سب سے طویل بیٹری لائف
ایپل نے آئی فون 17 پرو لانچ کر دیا ہے جس میں جدید کولنگ سسٹم، ٹرپل 48 میگا پکسل کیمرا سسٹم اور آئی فون کی تاریخ کی سب سے طویل بیٹری لائف شامل ہے، جو 39 گھنٹے تک کی ویڈیو پلے بیک فراہم کرتی ہے۔
Apple unveils iPhone 17 Pro with breakthrough design and longest battery life yet
Apple has unveiled the iPhone 17 Pro, featuring a new thermal cooling system, a triple 48MP camera array and the longest battery life ever on an iPhone, while promising professional-grade video tools and performance unmatched in a smartphone.
قطر میں اسرائیلی حملے، امریکی صدر کی منظوری اور پیشگی آگاہی کا انکشاف، الجزیرہ ٹی وی رپورٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے قطر پر حملے کا گرین سگنل دیا، ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا کہ امریکہ کو کارروائی سے قبل حملے کا علم تھا مگر ہدف اور مقام کی تفصیلات معلوم نہیں تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کو اس آپریشن کا پیشگی علم تھا۔