بات فیض حمید کے کورٹ مارشل پر نہیں رکے گی بلکہ یہ پاکستان سے غداری کا معاملہ ہے جس کی سزا موت ہے، مراد سعید پکڑا گیا تو ارشد شریف قتل کیس منطقی انجام تک پہنچ جائے گا اور پھر عمران خان اور فیض حمید کہیں نہیں جا سکتے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فراخدلی کا مظاہرہ کیا اور مثبت رویہ کا اظہار کیا، ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے جس پر کل یومِ تشکر منایا جائے گا، عقیدہِ ختمِ نبوتﷺ کے خلاف کوئی سازش نہیں چل سکے گی۔
پارلیمنٹ بااختیار ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ختم کر سکتی ہے، میں غلطی سے بالاتر نہیں، ہر نماز میں اللّٰه سے دعا کرتا ہوں مجھ سے کوئی غلط فیصلہ نہ ہو، ہمارا ملک اسلامی ریاست ہے، عدالتی فیصلوں میں قرآن و حدیث کے حوالے دیتے ہیں۔
ہمیں 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کسی صورت قبول نہیں، امریکی ایوانِ نمائندگان نے الیکشن کو کسی وجہ سے ہی مشکوک قرار دیا ہے، پاکستان میں دوبارہ فری اینڈ فیئر انتخابات کرائے جائیں، اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔
امارتِ اسلامیہ کے پچاس ہزار افراد خیبرپختونخوا میں داخل ہو چکے، پاکستان کی حکومتی رٹ کمزور پڑ رہی ہے، مغرب کے بعد پولیس سٹیشنز بند ہو جاتے ہیں، خدشہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں امارتِ اسلامیہ کا قیام عمل میں آ جائے گا۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے سکول سمیت 12 مختلف مقامات پر حملے، سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری و مؤثر کارروائیوں میں تمام حملے ناکام بناتے ہوئے 58 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ دہشتگرد کارروائیوں میں 10 سیکیورٹی اہلکار اور 12 عام شہری شہید ہو گئے۔
بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار ہے، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت کی جانب سے معاشی نمو کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلاء اور کرنسی میں مزید گراوٹ کے خدشات نے مارکیٹ کو بےچین کر رکھا ہے۔
اسرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے؛ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے جبکہ اِن میں ملبہ تلے دبے لاپتہ افراد اور بھوک، علاج کی کمی اور جنگی بیماریوں سے مرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔
پاکستان سعودی عرب دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع؛ جنگی تجربات رکھنے والی افواج کے حامل پاکستان کا کردار کلیدی ہے، جنوبی ایشائی ایٹمی طاقت کسی بھی شراکت داری کو مضبوط دفاعی ساکھ فراہم کرتی ہے۔