ACROSS TT

News

Chery launches electric hatchback in Pakistan at Rs 5.55 million

Chery has launched its all-electric hatchback in Pakistan at Rs5,554,000, with a 42.7 kWh battery, a claimed 400 km NEDC range and a home charger worth Rs100,000 included in the introductory offer.

مکہ مکرمہ کے قریب حوثی ڈرون تباہ، سعودی عرب نے مقدس شہر کی سلامتی کو ”ریڈ لائن“ قرار دے دیا

سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں حوثی باغیوں کا ڈرون مقدس شہر کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے تباہ کر دیا۔ عسکری اتحاد کے مطابق یہ مکہ پر حملے کی حوثیوں کی دوسری کوشش تھی۔ مکہ اور مقدس مقامات کی سلامتی کو ”ریڈ لائن“ قرار دے دیا گیا۔

Saudi Arabia Shoots Down Houthi Drone Near Makkah, Calls Holy City a ‘Red Line’

RIYADH (The Thursday Times) — Saudi air defences intercepted...

Imran Khan’s ex-wife Jemima Goldsmith marries Cameron O’Reilly

Jemima Goldsmith, Imran Khan's ex-wife, has married Irish-Australian financier Cameron O'Reilly in a private ceremony, more than two decades after her divorce from the former Pakistani PM.

Malaysian PM rejects India’s push to brand Pakistan a terror sponsor

Malaysian PM Anwar Ibrahim refused to be drawn into India's attempt to brand Pakistan a state sponsor of terrorism, telling an Indian anchor directly that his own intelligence found no evidence to support the claim.
Newsroomخیبرپختونخواہ میں حکومتی رٹ ختم ہونے اور امارتِ اسلامیہ کا قیام کا...

خیبرپختونخواہ میں حکومتی رٹ ختم ہونے اور امارتِ اسلامیہ کا قیام کا خدشہ ہے، مولانا فضل الرحمٰن

امارتِ اسلامیہ کے پچاس ہزار افراد خیبرپختونخوا میں داخل ہو چکے، پاکستان کی حکومتی رٹ کمزور پڑ رہی ہے، مغرب کے بعد پولیس سٹیشنز بند ہو جاتے ہیں، خدشہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں امارتِ اسلامیہ کا قیام عمل میں آ جائے گا۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ امارتِ اسلامیہ کے ہزاروں افراد کے خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں داخل ہونے سے حالات بدل رہے ہیں اور ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ وہاں پاکستانی حکومت کی رٹ کمزور پڑ رہی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران انکشاف کیا ہے کہ فی الوقت امارتِ اسلامیہ کے پچاس ہزار افراد خیبرپختونخوا میں داخل ہو چکے ہیں اور خدشہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، لکی مروت اور بنوں سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں امارتِ اسلامیہ کا قیام عمل میں آ جائے گا کیونکہ پاکستان کی حکومتی رٹ کا اثر زوال پذیر نظر آ رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مغرب کے وقت خیبرپختونخوا میں تمام پولیس سٹیشنز بند ہو جاتے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ ریاستی اختیار کمزور پڑ رہا ہے، حکومت کو عوام سے ٹیکس لینے کیلئے پہلے ان کے حقوق کی حفاظت کو یقینی  بنانا چاہیے، حکومت جب بھی قوم سے ٹیکس کا تقاضا کرتی ہے تو اس کے بدلہ میں عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی اور حفاظت یقینی بنانا ان کی ذمہ داری ہے، اگر عوام کو ان کے حقوق مہیا نہیں کیے جا سکتے تو پھر حکومت کو ٹیکس وصول کرنے کا کوئی اخلاقی یا قانونی حق نہیں ہے۔

قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قوم ٹیکس دینے کے بدلہ میں امن و امان، مال و عزت کی حفاظت اور معاشی خوشحالی کی توقع رکھتی ہے، حکومت ان توقعات کو پورا کرے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے، پاکستان کے عوام حکومت پر اعتماد نہیں کرتے، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ٹیکس کی رقم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک جیسے اداروں کو دی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صحیح گورننس اور شفافیت کے بغیر حکومت عوامی اعتماد حاصل نہیں کر سکتی اور ٹیکس کا بوجھ ان پر ناانصافی ہو گی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ عوامی مفادات کو ترجیح دے اور ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری لائے تاکہ عوام کے حقوق کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے خبردار کیا کہ ہزاروں افراد کا خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں داخل ہونا اور وہاں کے حالات میں تبدیلیاں رونما ہونا یہ بتا رہا ہے کہ پاکستان کی حکومتی رٹ کمزور پڑ رہی ہے، اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو پاکستان میں مزید انتشار پھیل سکتا ہے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.