Latest stories about Pakistan General Elections 2024
مولانا فضل الرحمٰن نے مُلک بھر میں نئے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر دیا
ہمیں 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کسی صورت قبول نہیں، امریکی ایوانِ نمائندگان نے الیکشن کو کسی وجہ سے ہی مشکوک قرار دیا ہے، پاکستان میں دوبارہ فری اینڈ فیئر انتخابات کرائے جائیں، اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔
ان کے لیے مجھے اب قتل کرنا ہی بچا ہے، لیکن میں مرنے سے نہیں ڈرتا، عمران خان
اب ان کے لیے بس مجھے قتل کرنا باقی بچا ہے لیکن میں موت سے نہیں ڈرتا کیونکہ میرا ایمان مضبوط ہے، میں غلامی پر موت کو ترجیح دونگا۔ میں کھلے عام کہہ چکا ہوں کہ اگر مجھے یا میری اہلیہ کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار آرمی چیف ہوں گے، عمران خان۔
بتایا جائے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کی اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں؟ مولانا فضل الرحمٰن
الیکشن 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، ہم جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، بتایا جائے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کی اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں؟ پاکستان کو سیکولر سٹیٹ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، کوئی ہماری تحریک روک نہیں سکتا۔
نوازشریف اور مفروضے
ہر خاموشی کی ایک قیمت ہوتی ہے۔ میاں صاحب نے بھی اپنی خاموشی کی قیمت وصول کی ہے اور یہ بات جتنی جلدی اور جتنی اچھی طرح سے سمجھ لیں اتنا بہتر ہے کیونکہ پھر ہمیں نہ تو میاں صاحب کے حکومت نہ لینے پر افسوس ہو گا، نہ شہبازشریف کابینہ پر اعتراض ہو گا اور نہ ہی ہم کسی کے الیکشن ہارنے اور جیتنے میں سازش کے کوئی پہلو تلاش کریں گے۔
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے غلط بیانی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی
میں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکانے پر غلط بیان دیا تھا جو صریحاً غیر ذمہ دارانہ عمل تھا، اس منصوبے کو ایک سیاسی جماعت کی بھرپور حمایت حاصل ہے، چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا گیا، قوم سے معافی چاہتا ہوں۔
تازہ خبریں
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی و محصولات پر مفاہمت، معاہدہ 9 جولائی سے قبل متوقع
واشنگٹن میں ہونے والے چار روزہ مذاکرات کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور محصولات سے متعلق معاملات پر ابتدائی مفاہمت طے پا گئی ہے۔ پاکستانی برآمدات، خصوصاً ٹیکسٹائل اور زرعی مصنوعات پر امریکی محصولات میں نرمی کی توقع ہے، جب کہ حتمی معاہدہ 9 جولائی سے قبل متوقع ہے۔
Russia recognises Taliban government to deepen regional foothold
Russia officially recognises Taliban rule in Afghanistan, removing legal barriers to engagement.
Kremlin eyes deeper regional influence as West keeps distance from Kabul.
روس نے افغانستان میں طالبان کی قیادت میں قائم اسلامی امارت کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا
روس نے افغانستان میں طالبان کی قیادت میں قائم اسلامی امارت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھول دیا۔
سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 30 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 30 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اور چین کا سارک کی جگہ جنوبی ایشیاء میں ایک نئی تنظیم کے قیام پر غور
پاکستان اور چین جنوبی ایشیائی خطہ میں تجارتی و اقتصادی روابط اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کیلئے ایک نئے علاقائی اتحاد کے قیام پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر جنوبی ایشیائی تعاون کی غیر فعال تنظیم سارک کی جگہ لے سکتا ہے