پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 2010 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 74 ہزار 400 کی سطح بھی عبور کر گیا۔

رائے دیں
Pakistan’s stock market soared to a historic high as the KSE-100 Index surged past 174,000 points on strong buying and renewed investor confidence. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Pakistan’s stock market soared to a historic high as the KSE-100 Index surged past 174,000 points on strong buying and renewed investor confidence. — FILE/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںپاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار کی سطح عبور کر گیا1 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:26

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن، سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر کے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان نظر آیا، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 74 ہزار 400 پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر 1 لاکھ 72 ہزار 400 اعشاریہ 73 پوائنٹس پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج آج مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 10 اعشاریہ 99 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 74 ہزار 411 اعشاریہ 72 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

آج کاروبار کے دوران اب تک کے تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 39 کروڑ 24 لاکھ 52 ہزار 674 سے زائد حصص کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ تجارتی مالیت 21 ارب 94 کروڑ 9 لاکھ 54 ہزار 603 روپے سے زائد رہی ہے۔

تھرسڈے ٹائمز بزنس ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے بزنس ڈیسک سے معیشت، منڈیوں اور کاروبار کی خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media