ہماری حکومت کا تختہ نہ الٹایا جاتا تو آج ہم ایشیاء سمیت پوری دنیا میں سب سے آگے ہوتے، تین بندوں نے 25 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا، پھر ایک ایسا بندہ لایا گیا جس نے ملک میں تباہی مچا دی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس؛ نواز شریف کو 28 مئی (یومِ تکبیر) کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد۔
میں آلو ٹماٹر پیاز کی قیمتیں کم کرنے اور لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے آئی ہوں، روٹی پچیس روپے سے سستی ہو کر پندرہ روپے پر آ گئی ہے، آج کل زیادہ وقت صحت اور تعلیم کے شعبوں پر کام کرتے ہوئے گزر رہا ہے۔
مسلح افواج میں سب سے پہلے قرآن کا حلف ایوب خان نے توڑا، ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے، عمر ایوب جیسے لوگوں نے اتنی بار ولدیتیں بدلی ہیں کہ اب انہیں اپنی تمام ولدیتیں بھول چکی ہیں، وزیرِ دفاع خواجہ آصف۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفٰی دے دیا، جماعت کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کر لیا گیا جس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کیا جائے گا۔
بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار ہے، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت کی جانب سے معاشی نمو کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلاء اور کرنسی میں مزید گراوٹ کے خدشات نے مارکیٹ کو بےچین کر رکھا ہے۔
اسرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے؛ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے جبکہ اِن میں ملبہ تلے دبے لاپتہ افراد اور بھوک، علاج کی کمی اور جنگی بیماریوں سے مرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔
پاکستان سعودی عرب دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع؛ جنگی تجربات رکھنے والی افواج کے حامل پاکستان کا کردار کلیدی ہے، جنوبی ایشائی ایٹمی طاقت کسی بھی شراکت داری کو مضبوط دفاعی ساکھ فراہم کرتی ہے۔
Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.