میں بڑی انکساری کے ساتھ اللّٰه تعالیٰ سے دعا مانگتا ہوں کہ نواز شریف واپس آئیں، اگلا الیکشن لڑیں اور انشاءاللّٰه چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم بنیں، میں ان کا ایک سپاہی بن کر ان کی اور پاکستان کی خدمت کروں گا۔ نواز شریف پاکستان کے معمار ہیں اور میرا ایمان ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان کی قسمت بدلے گی۔
میرٹ کو فروغ دینا چاہیے، اگر کوئی محنت کرتا ہے اور میرٹ پر پورا اترتا ہے تو اس کو آگے لایا جائے اور اگر کوئی میرٹ پر پورا نہیں اترتا تو وہ چاہے کسی کا بھی بیٹا ہے، کسی کا بھی بھائی ہے، کسی کی بھی بہن ہے یا کسی کی بھی بیٹی ہے اس کو کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔
نو مئی کو جو کچھ ہوا اور شہداء کے وارثوں کی آنکھوں میں جو آنسو آئے وہ ہم نہیں بھلا سکتے، جن والدین نے اپنا بیٹا دھرتی پر قربان کر دیا سوچو ان کا جذبہ کیا ہو گا، انہیں تکلیف پہنچانے والے کو پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
حکومت کواب سارا بوجھ صرف متوسط اور غریب طبقہ پرہی ڈالنا نہیں چاہیے بالکہ اب اشرافیہ پر بھی اس بوجھ کو منتقل کرنا چاہیے کیونکہ جب تک اشرافیہ اس بوجھ کو نہیں اٹھاتی ملکی معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی اب شارٹ ٹرم کی بجائے لانگ ٹرم اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں۔
بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار ہے، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت کی جانب سے معاشی نمو کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلاء اور کرنسی میں مزید گراوٹ کے خدشات نے مارکیٹ کو بےچین کر رکھا ہے۔
اسرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے؛ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے جبکہ اِن میں ملبہ تلے دبے لاپتہ افراد اور بھوک، علاج کی کمی اور جنگی بیماریوں سے مرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔
پاکستان سعودی عرب دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع؛ جنگی تجربات رکھنے والی افواج کے حامل پاکستان کا کردار کلیدی ہے، جنوبی ایشائی ایٹمی طاقت کسی بھی شراکت داری کو مضبوط دفاعی ساکھ فراہم کرتی ہے۔
Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.
گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور