عمران خان ایک فتنہ ہے، ہمیں اپنے بچوں اور پاکستان کے مستقل کو تاریک ہونے سے بچانا ہے، جاوید لطیف

بدقسمتی سے معصوم بچوں کی ذہن سازی میں عمران خان سمیت اداروں میں بیٹھے کچھ لوگوں نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا، ذہن سازی کرنے والے اور ان کے بچے عیش و عشرت کی زندگیاں گزار رہے ہیں جبکہ گمراہ ہونے والے بچے جیلوں میں ہیں اور ان کے والدین کورٹ کچہریوں میں روتے بلکتے دھکے کھا رہے ہیں۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A combined file photo is shown of PTI chairman Imran Khan (L) alongside federal minister Mian Javed Latif (R). — FILE/THE THURSDAY TIMES
A combined file photo is shown of PTI chairman Imran Khan (L) alongside federal minister Mian Javed Latif (R). — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleعمران خان ایک فتنہ ہے، ہمیں اپنے بچوں اور پاکستان کے مستقل کو تاریک ہونے سے بچانا ہے، جاوید لطیف2 min · device voice0:00 / 2:04

پاکستان ‏مسلم لیگ نواز کے نائب صدر اور موجودہ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آج ملکی حالات جس نہج پر پہنچ چکے ہیں، ہمیں ان نوجوانوں اور ان کے والدین سے ہمدردی ہے جن کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے مگر انہیں بھی اب پاکستان کے بارے میں سوچنا ہو گا کہ پاکستان میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے، کیا وہ پاکستان کے مستقبل کیلئے ٹھیک ہے؟ کیا یہ پاکستان کے مفاد میں ہے؟

مسلم لیگی راہنما کا کہنا تھا کہ خدارا پاکستان کے بارے میں سوچیں کہ ایک فتنہ جو کچھ کر گزرا اور جو کچھ کر رہا ہے، کیا وہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے کر رہا ہے یا پاکستان کے مفاد کیلئے؟ اس فتنہ نے معصوم لوگوں کی زندگیوں میں زہر گھول دیا ہے، نوجوانوں کو جیلوں میں بھیج دیا ہے جبکہ خود جیل کے خوف سے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے خواتین اور نوجوانوں کو اپنی ڈھال بنائے بیٹھا ہے۔

‏میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے معصوم بچوں کی ذہن سازی میں عمران خان سمیت اداروں میں بیٹھے کچھ لوگوں نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا، ذہن سازی کرنے والے اور ان کے بچے عیش و عشرت کی زندگیاں گزار رہے ہیں جبکہ گمراہ ہونے والے بچے جیلوں میں ہیں اور ان کے والدین کورٹ کچہریوں میں روتے بلکتے دھکے کھا رہے ہیں۔

‏میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے، اس ملک اور نوجوان نسل کے بارے میں سوچیں، محاسبہ کریں کہ یہ شخص (عمران خان) پاکستان کے مستقبل کیلئے مفید ہے یا خطرہ ہے۔ آگے بڑھیں اور اس فتنہ کی حوصلہ شکنی کریں، اپنے بچوں اور پاکستان کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں، عہد کریں کہ ہم اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے صرف کریں گے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media