لاہور—سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین نے لاہور میں عبدالعلیم خان، عون چوہدری، عمران اسماعیل اور فیاض الحسن چوہان سمیت اہم سیاسی شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا جس کا نام ”استحکامِ پاکستان پارٹی“ رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق استحکامِ پاکستان پارٹی میں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، فواد چودھری، مراد راس، عمران اسماعیل، علی زیدی، عامر کیانی، محمود مولوی، جے پرکاش، فردوس عاشق اعوان، طارق عبداللّٰہ، فیاض الحسن چوہان، نعمان لنگڑیال اور خرم روکھڑی سمیت اہم سیاستدان شامل ہیں۔
استحکامِ پاکستان پارٹی میں زیادہ تر ایسے سیاستدان شامل ہیں جنہوں نے سانحہ 9 مئی کے بعد تحریکِ انصاف سے علیحدگی اختیار کی اور عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔