اسلام آباد—وفاقی وزیرِ اطلاعات محترمہ مریم اورنگزیب نے پاکستان الیکٹرک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 پیش کیا جو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔
ایوانِ بالا میں تحریکِ انصاف کی جانب سے اس آرڈیننس کی مخالفت میں واک آؤٹ کیا گیا جبکہ رضا ربانی اور طاہر بزنجو نے بھی اس آرڈیننس کی مخالفت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد ایوان سے باہر چلے گئے۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور عرفان صدیقی نے پیمرا ترمیمی آرڈیننس 2023 کی حمایت کی جس کے بعد ایوان نے آرڈیننس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔