چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے پانچ ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے پانچ ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں، خطوط میں پاؤڈر اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی ہیں، "گل شاد" نامی خاتون کی جانب سے بھیجے گئے یہ خطوط کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ کر دیئے گئے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of Chief Justice of Pakistan Qazi Faez Isa heading a full-court bench on October 11. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Chief Justice of Pakistan Qazi Faez Isa heading a full-court bench on October 11. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے پانچ ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول1 min · device voice0:00 / 1:17

— سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سمیت عدالتِ عظمٰی کے پانچ جج صاحبان کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جن میں پاؤڈر پایا گیا ہے جبکہ خطوط میں دھمکی آمیز اشکال بھی بنی ہوئی ہیں۔

دھمکی آمیز خطوط سپریم کورٹ میں یکم اپریل کو موصول ہوئے جنہیں اب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ کر دیا گیا ہے جبکہ عدالتِ عظمٰی کے جج صاحبان کو یہ خطوط کسی “گل شاد” نامی خاتون کی جانب سے بھیجے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 جج صاحبان کو بھی مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جبکہ ان خطوط میں بھی پاؤڈرز اور دھمکی آمیز نشانات پائے گئے تھے

TT Court Reporter

Courts and the law, from The Thursday Times' court reporter.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media